پاکستان
23 جولائی ، 2012

عوام نے سپریم کورٹ فیصلے کی توثیق کرکے حکمرانوں کو رد کردیا،سکندربوسن

ملتان …پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سکندر بوسن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخابات میں 61 ہزار عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کو رد کردیا ہے یہ بات انہوں نے ملتان پریس کلب مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انکا کہنا تھا کہ کہ مسلم لیگ ن سمیت تمام دینی جماعتوں اور سنجیدہ حلقوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ضمنی انتخابات میں انکے بھائی آزاد امیدوار شوکت بوسن کو سپورٹ کیا انکا کہنا تھا کہ وہ مخالف امیدوار کے اس تاثر کی نفی کرتے ہیں کہ 9 جماعتوں کے امیدوار کو شکست دی سکندر بوسن کا کہنا تھا کہ انکے مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ایک وفاقی محکمہ میں ملازمتیں دی گئیں بے نظیر انکم سپور پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کی گئیں انہوں نے کہا کہ پی پی حلقہ 198 کی انتخابی فہرستوں میں تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے انکا کوئی رابطہ نہیں تھا ۔ پیپلز پارٹی نے سرائیکی کارڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کی سرائیکی صوبہ کا پراپیگنڈہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکمران خود کو بچانے کے لئے تو راتوں رات ترمیم پاس کروا لیتے ہیں لیکن سرائیکی صوبہ کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

مزید خبریں :