23 جولائی ، 2012
پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں، بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کی زیر صدارت پشاور میں منعقدہ اجلاس میں واپڈا کے زیر انتظام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ حلقہ وار تمام ترقیاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ میاں افتخار نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے، رمضان میں شام 7 بجے سے10 بجے تک اور رات 2 بجے سے 4 بجے تک لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہونی چاہئے۔