23 جولائی ، 2012
چیچہ وطنی … چیچہ وطنی میں تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکراگئی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بورے والا سے چیچہ وطنی جانے والی مسافر وین غازی آباد کے قریب ٹائی راڈ ٹوٹ جانے سے بے قابو ہوگئی اوردرخت سے جا ٹکراگئی۔ حادثے میں وین میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں کو تحصیل اسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیاگیاہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔