23 جولائی ، 2012
حیدرا ٓباد… عوامی تحریک نے تقسیم سندھ کے خلاف یکم ستمبر کو کراچی سے اسلام آباد تک محبت سندھ ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ گوادرسے کراچی اور ذوالفقار آباد سے ننگر پارکرتک نیا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد کو بالی اور منیلا بنانے کی کوشش نہ کی جائے، کراچی کو توڑیں گے تو پھر صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پنجاب پختون خواہ سمیت سینٹرل ایشا تک ٹوٹ پھوٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تقسیم سندھ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے یکم ستمبر کو کراچی سے اسلام آباد تک محبت سندھ ٹرین مارچ شروع کیا جائے گا۔