پاکستان
23 جولائی ، 2012

حکومت کے پاس سوئس عدالت کو خط لکھنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، لیاقت بلوچ

لاہور …جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ آئین میں ریاستی امور چلانا بلاشبہ منتخب حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم آئین ہر قسم کی کرپشن سے بھی روکتا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں وزیراعظم کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ وزیراعظم آدھے سچ کے بجائے آئینی دائرہ کار کے حوالے سے مکمل سچ کا راستہ اختیار کریں ،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے خلا ف عدالتی فیصلہ تسلیم کرکے قومی اسمبلی کی نشست خالی کردی اور نیا وزیراعظم بھی منتخب کر لیا، اب حکومت کے پاس سوئس بنکوں میں قومی دولت اور منی لانڈرنگ کیس کیلیے خط لکھنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا۔

مزید خبریں :