23 جولائی ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقے شیرو جھنگی میں جرگے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع شیرو جھنگی میں دو گرپوں کے درمیان تنازعہ حل کرنے کے لئے جرگہ ہورہا تھا۔ اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔