25 جولائی ، 2012
اسلام آباد…پیرس اسکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر اور معروف فرانسیسی ماہر معاشیات francois bourguignon نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح نہ بڑھانے کی وجہ حکومتی بد انتظامی ہے۔ اسلام آباد میں عالمی بینک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کا غربت سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی منصوبہ بندی میں فقدان ہے اور حکومتی خسارے معیشت کو متاثر کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی بحران کی وجہ انفراسٹرکچر کی کمی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ غربت میں کمی کے لیے غریب طبقوں کے لیے تعلیم، صحت اور قرض کی فراہمی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تو سست رہی ہے لیکن پاکستان میں معاشی مساوات مستحکم رہی ہے۔ بعض ملکوں نے معاشی ترقی تو کی لیکن وہاں معاشی مساوات متاثر ہوئی اور جدید ٹیکنالوجی نے روزگار کے مواقع محدود کیئے جس سے غربت میں اضافہ ہوا۔