پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا

گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 100 روپے ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے جَو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔