Time 21 مئی ، 2018
رمضان المبارک

رمضان میں گرمی کو شکست دینے کیلئے مفید مشروبات

رمضان المبارک میں خصوصاً رواں برس کے رمضان میں جبکہ گرمیاں اپنے پورے جوبن پر ہیں تو ایسے میں افطار کے موقع پر مشروبات کا استعمال عام ہے۔

لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد سافٹ ڈرنکس اور کولا مشروبات کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ جوسز، لیموں پانی، اسموتھی یا دیگر مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔

ذیل میں دیئے گئے چند مشروبات افطاری میں بنا کر نوش فرمائیں، اس سے نہ صرف گرمی کا زور کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صحت بخش ہونے کی وجہ سے یہ فائدہ مند بھی ہیں۔

لیموں پانی

اجزاء:

لیموں   5 سے 6 عدد

چینی    تین چوتھائی کپ یا حسب ذائقہ

برف   ایک کپ

پانی   4 کپ

ترکیب:

ایک بلینڈر میں ساری چیزیں ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں اور پھر گلاس میں نکال لیں۔

برف شامل کریں اور پودینے کے ٹکڑے سے سجا کر پیش کریں۔

فوٹو/ بشکریہ سی ڈی کچن—۔

مینگو لسی

گرمیوں میں ویسے ہی لسی پینے میں بہت بھلی معلوم ہوتی ہے اور چونکہ یہ آموں کا موسم ہے تو افطار میں پیش کی گئی مینگو لسی لطف بڑھا دیتی ہے۔

اجزاء

آم    2 عدد 

دہی   ڈیڑھ کپ

شہد    2 چمچ

برف     حسب ضرورت

ترکیب:

آموں کو دھونے کے بعد چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیوری بنا لیں۔

اب اس میں دہی، شہد اور برف شامل کریں اور مزید بلینڈ کریں۔

مزیدار مینگو لسی تیار ہے، گلاسوں میں نکال کر برف ڈال کر سرو کریں۔

فوٹو/ بشکریہ بون اپی ٹائٹ—۔

کھجور کا شیک

اجزاء

کھجور   آدھا کپ

کریم   1 سے 2 کپ

دودھ    1 کپ

شہد    ایک چوتھائی کپ

ونیلا آئسکریم   1 کپ

ترکیب

کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر انہیں ٹکڑے کرلیں۔

ایک بلینڈر میں سارے اجزاء شامل کریں اور اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔

گلاس میں نکالیں اور برف شامل کرکے سرو کریں، چاہیں تو گارنشنگ کے لیے پستہ بادام یا آئسکریم بھی شامل کردیں۔

فوٹو/ بشکریہ فوڈ 5—۔

روح افزا ملک شیک

اجزاء

روح افزاء شربت    4 کھانے کے چمچ

دودھ    2 کپ

چینی     حسب ضرورت

برف کے کیوبز  حسب ضرورت

پستہ، بادام    حسب خواہش

ترکیب

ایک بلینڈر میں روح افزاء، دودھ، چینی اور برف کے کیوبز ڈال کر 2 سے 3 منٹ کے لیے بلینڈ کرلیں۔

گلاس میں نکالیں اور کٹے ہوئے پستے، بادام چھڑک کر پیش کریں۔

فوٹو/ بشکریہ دی فوڈ ڈیلائٹ ڈاٹ کام—۔

تربوز کا شربت

اجزاء

تربوز    ایک سے 2 کپ (چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)

پانی    2 گلاس

چینی   حسب ضرورت

لال شربت  4 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس  ایک سے 2 کھانے کے چمچ

برف کے کیوبز   حسب ضرورت

ترکیب

ایک بلینڈر میں پانی، چینی، لیموں کا رس، لال شربت اور برف کے کیوبز ڈال کر 2 سے 3 منٹ کے لیے بلینڈ کرلیں۔

اب اس میں تربوز کے ٹکڑے بھی شامل کردیں۔

گلاس میں نکال کر پودینے کے پتے کے ساتھ ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

فوٹو/ بشکریہ فوڈ نیٹ ورک—۔