Time 22 مئی ، 2018
رمضان المبارک

آلو، پالک کے بجائے آج افطار میں مزیدار چکن پکوڑوں کا لطف اٹھائیں

پیاز، آلو اور پالک کے بجائے آج افطار میں منفرد مزیدار چکن پکوڑے بنائیں—فائل فوٹو

افطار میں ہر گھر میں دسترخوان کی زینت پکوڑے ہوتے ہیں تاہم پیاز، آلو، پالک اور مرچوں کے پکوڑے تقریباً روز ہی بنتے ہیں تو کیوں نہ آج افطار پر منفرد چکن پکوڑے بنائے جائیں۔

ترکیب ہم بتائے دیتے ہیں لیکن پہلے اجزاء نوٹ کرلیں۔

اجزاء :

چکن : (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی) آدھا کلو

پیاز (باریک کٹے ہوئے) : 1 سے 2 عدد

ہری مرچیں (پسی ہوئی) : 8 عدد

کالی مرچیں (پسی ہوئی) : آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچیں (پسی ہوئی) : آدھا چائے کا چمچ

نمک : آدھا چائے کا چمچ

چائنیز نمک : ایک چائے کا چمچ

سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ

چاول کا آٹا : ایک کپ

کاٹیج چیز : ایک پیکٹ

انڈا : ایک عدد

اجوائن : آدھی چائے کا چمچ

سرخ مرچیں (پسی ہوئی) : ایک کھانے کا چمچ

دہی : ایک کپ

ترکیب :

 چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور اس پر نمک اور دہی لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

ایک پیالے میں اجوائن، نمک، چائنیز نمک، چاولوں کا آٹا، ہری مرچ،کالی مرچ، سفید اور سرخ مرچیں، پیاز، انڈا اور کاٹیج چیز ڈال کر سب کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس میں چکن شامل کرکے 2 سے 3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور پھر ڈیپ فرائی کرلیں۔

 منفرد ذائقے کے حامل ان چکن پکوڑوں کو رائتے، املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ افطار میں کھایا جاسکتا ہے۔