اسد شفیق کی لارڈز ٹیسٹ میں سِنچری اسکور کرنے کی خواہش

کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کے لئے ایسی اننگز کھیلوں جو جیت میں اہم کردار ادا کرے—فائل فوٹو۔

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز اسد شفیق نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران سِنچری اسکور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

33 سال کے مڈل آرڈر بیٹس مین دوسری مرتبہ کرکٹ کے گھر میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

جولائی 2016ء میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے لئے اسد شفیق نے پہلی اننگز میں 73 اور دوسری اننگز میں 48 رنز اسکور کئے تھے جبکہ لندن کے دوسرے ٹیسٹ سینڑ اوول پر انہوں نے 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اسد شفیق کا کہنا ہے کہ اس بار لارڈز پر سِنچری بنانے کی خواہش اس لئے بھی ہے کہ اس طرح وہ لارڈز کے آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ سکیں جس پر سچ پوچھیں تو انہیں نہ صرف بڑی خوشی ملے گی بلکہ یہ ان کے لئے بطور کرکڑ بڑے اعزاز کی بات بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ اسد شفیق لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کرئیر کا 60واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز ان کے ٹیسٹ کرئیر کی 100ویں اننگز ہوگی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ لارڈز پر بیٹنگ کرنا ایشین بیٹسمینوں کے لئے آسان نہیں ہوتا البتہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی ٹیم کے لئے ایسی اننگز کھیلیں جو ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :