04 فروری ، 2012
بوسٹن…امریکا میں نو سالہ لڑکی کے چھ اعضا کو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹرز اسے اپنی نوعیت کی پہلی سرجری قرار دے رہے ہیں ۔نو سالہ لڑکی کا آپریشن بوسٹن کے اسپتال میں کیا گیا ، چودہ گھنٹے طویل آپریشن میں اس کے جسم میں معدہ ،جگر ،تلی ،چھوٹی آنت ،لبلبہ اورغذاکی نالی کو ٹرانسپلانٹ کیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ نیو انگلینڈ میں ایک ہی وقت میں غذا کی نالی اوراتنی بڑی تعداد میں اعضا کو ٹرانسپلانٹ کیا گیاہے ،alannah shevenellکا کہنا ہے کہ وہ صحت مند ہونے پر بے حد خوش ہے ،اب وہ دوبارہ برف میں کھیل سکتی ہے ، دوہزار آٹھ میں alannahکو بخار اور پیٹ پر سوجن کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں ٹیومر ہے جسے دو بار نکالنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تیزی سے بڑھتا گیا ،اور دیگر اعضا میں بھی پھیل گیا،alannahکو اعضا کیلئے ایک سال انتظار کرنا پڑا،سرجری میں اس کے بچنے کا چانس پچاس فیصدتھا ،سرجری کے بعد alannah صحت یاب تو ہو گئی ہے لیکن وہ اسکول ،چرچ اورشاپنگ مال سمیت ایسے مقامات پر نہیں جاسکتی جہاں لوگ بڑی تعداد میں موجود ہوں ،اس کے ساتھ وہ جراثیم کے پیش نظر نہ تازہ سبزیاں اور پھل کھاسکتی ہے اور نہ ہی سوئمنگ کر سکتی ہے ۔