04 فروری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا میں چھاتی کا کینسر تیزی سے پھلنے لگا ہے ماہرین کے مطابق خواتین میں اس مہلک مرض کے بارے میں آگاہی اور شعور بیدار کر کے اس پر کسی حد تک قابو پا یا جا سکتا ہے۔خیبر وومن میڈیکل کالج پشاورمیں کینسر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رؤف خٹک نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا نوے ہزار خواتین چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کی خواتین میں یہ مرض پایا جاتا ہے۔ تاہم اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں آگاہی پیدا کرکے اس مہلک مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔