’طیفا ان ٹربل‘ پاکستانی سنیما کی تاریخ میں ریکارڈ ساز فلم بن گئی

علی ظفر کی فلم نے ریلیز سے پہلے اور ریلیز کے بعد باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے  — فوٹو:فائل 

ریلیز سے پہلے ہی بہت سے ریکارڈز توڑنے اور بہت سے نئے ریکارڈز بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم” طیفا اِن ٹربل“ کا طوفان ریلیز کے بعد اور بڑا ہوگیا۔ فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑ چکی ہے۔

آئیے پہلے آپ کو طیفا کی ریلیز کے بعد بننے والے ریکارڈز بتاتے ہیں پھر ریلیز سے پہلے بننے والے ریکارڈز پر نظر ڈالیں گے۔

1۔۔ طیفا اِن ٹربل نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر میں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی پاکستانی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا وہ بھی بغیر کسی عید اور دوسرے تہوار کی چھٹی کے بغیر۔ اس فلم نے پہلے ہی دن 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کا بزنس کیا اور 3 برس پہلے کی عید ریلیز ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے ریکارڈ کو پاش پاش کیا۔

2۔۔ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہی دن ملک بھر میں پاکستانی فلم کا سب سے تیز ترین  5 کروڑ کے بزنس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

3۔۔ ریلیز کے تیسرے دن 'طیفا ان ٹربل' ملک بھر میں سب سے بڑا نان ہالیڈے (کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیر) اوپننگ ویک اینڈ کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی۔ اس فلم نے پہلے تین دن میں ملک بھر میں 7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔


4۔۔ طیفا اِن ٹربل نان ہالیڈے (کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیر) ملک بھر میں پہلے تین دن 2،2 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی بھی پہلی اور اب تک کی واحد پاکستانی فلم ہے۔

5۔۔ ریلیز کے تیسرے دن 'طیفا اِن ٹربل' پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے بڑا نان ہالیڈے(کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیر ) اوپننگ ویک اینڈ کرنے والی پاکستانی فلم بھی بن گئی۔ اس فلم نے پہلے تین دن میں دنیا بھر میں 10 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔

6۔۔ 'طیفا اِن ٹربل' اپنے پہلے ویک یعنی ابتدائی سات دن میں ملک بھر میں اب تک کی سب سے کامیاب پاکستانی فلم ( نان ہالیڈے )کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ اس فلم نے الیکشن کی ہلچل، ہنگاموں، مصروفیات، نتائج اور جشن کے باوجود 11کروڑ روپوں کے قریب بزنس کا نیا ریکارڈ بنایا۔

7۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی طیفا ان ٹربل نے پہلے ہفتے میں کسی عید اور تہوار کی چھٹیوں کی مدد کے بغیر ریلیز ہونے والی سب سے کامیاب پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے سات دنوں میں 15کروڑ روپوں سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔

8۔۔ طیفا ان ٹربل ملک بھر میں سب سے تیز چھ دن میں 10کروڑ، سب سے تیز دس دنوں میں 15کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی( نان ہالیڈے) کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے ۔

9۔۔ طیفاان ٹربل ملک بھر میں ریلیز کے اعتبار سے بھی اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی فلم ہے۔

فلم 'طیفا اِن ٹربل' کا طوفان تو ریلیز کے بعد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا اور اب اس نے اپنی نظریں ملک بھر میں سب سے کامیاب فلم بننے اور پھر پاکستان میں پہلی 50 کروڑ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے جما دی ہیں۔ 

یہ فلم اپنی ریلیز سے پہلے بھی بہت سے ریکارڈز توڑ کر بہت سارے سنگ میل عبور کرچکی ہے۔آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ طیفا کا طوفان ریلیز سے پہلے کن کن ریکارڈ ز کو اڑا لے جاچکا ہے۔

1۔۔ طیفا اِن ٹربل پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلم کے ٹیزر، ٹریلر اور گانوں نے یو ٹیوب پر ایک کروڑ سے زیادہ ہِٹس حاصل کیے۔ یہی نہیں ریلیز سے پہلے صرف یو ٹیوب پر طیفا کے انہی پانچوں لنکس پر 2کروڑ ہِٹس مل چکے ہیں۔ یعنی طیفا نے ریکارڈ توڑا اور پھر دوسروں کے لیے ریکارڈ کو اور بڑا کردیا۔

2۔۔ طیفا پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کو روس سمیت دنیا بھر کے 25 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ ان میں سے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں پہلی بار کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی گئی۔

3۔۔ طیفا پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے اس خطے کے سب سے بڑے فلمی بینر نے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ڈسٹری بیوٹ کیا ہے۔

4۔۔ طیفا پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے (اس بارے میں ابھی حتمی بجٹ تو سامنے نہیں آیا لیکن یہ بات طے ہے کہ اس فلم کی ٹیکنیکل سہولیات، لوکیشن، ایکشن، اسٹار فِیس اور پروڈکشن ویلیوز کو دیکھتے ہوئے فلم میکرز کا دعویٰ مانا جاسکتا ہے کہ اس فلم کا بجٹ دیگر پاکستانی فلموں سے کافی زیادہ ہے)۔

5۔۔ طیفا اِن ٹربل کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر 50 ہزار لائیکس ملے، یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا پہلا ٹریلر تھا جسے یہ اعزاز ملا۔

6۔۔ طیفا پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کی ریلیز سے پہلے اس کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 30 لاکھ ہٹس ملے ہیں۔ (اس ریکارڈ میں 'صرف پنجاب نہیں جاؤں گی' کی ہٹس تھوڑا آگے پیچھے ہوسکتی ہیں)۔

7۔۔ طیفا کا ”آئٹم نمبر“ پاکستان کا پہلا فلمی گانا بنا جسے یو ٹیوب پر ریلیز کے پہلے ہی دن 10 لاکھ ہٹس ملے، یہی نہیں اس گانے نے پھر تیز ترین 20 لاکھ، 30 لاکھ، 40 لاکھ اور 50 لاکھ ہٹس کے ریکارڈ بنائے۔ اس گانے کی ریلیز کے سات دن کے اندر اس گانے کے 50 لاکھ ہٹس ہوچکے تھے۔

8۔۔ طیفا کا ”آئٹم نمبر“ پاکستان کا پہلا فلمی گانا بنا جسے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی صرف یو ٹیوب پر نہ صرف 50 لاکھ ہٹس ملے بلکہ یہ گانا یو ٹیوب کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی نمبر ون آیا۔

9۔۔ طیفا کے آئٹم نمبر کے ٹیزر کو گانے کی ریلیز سے پہلے 83 ہزار لائکس ملے، یہ بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔

10۔۔ طیفا اِن ٹربل کا گانا ”چن وے“ فلم کے آئٹم نمبر سے بھی مقبول نکلا۔ یہ پاکستان کی کسی بھی فلم کی ریلیز سے پہلے کا اب تک کا سب سے مقبول گانا ہے۔ اس گانے نے پہلے آئٹم نمبر سے تیز ترین 50 لاکھ ہٹس کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس گانے نے 50 لاکھ ہٹس صرف 5 دنوں میں مکمل کیے یہی نہیں فلم کی ریلیز سے پہلے اس گانے کو ریکارڈ 85 لاکھ ہٹس مل چکے تھے۔

11۔۔ یہ پاکستان کی پہلی فلم بنی جس کے تین گانوں کو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی یو ٹیوب پر کم سے کم 10 لاکھ ہٹس ملے۔ ان میں سے آئٹم نمبر کو 70 لاکھ اور سجنا دور کو صرف تین دن میں 12 لاکھ ہٹس ملے۔

ایک بار پھر آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ریکارڈز کا مطلب یہ ہے کہ یہ سارے ریکارڈز 20 جولائی سے پہلے کے ہیں، یعنی 'طیفا اِن ٹربل' کے پری ریلیز ریکارڈز کے ہٹس اب مزید بہتر ہوچکے ہوں گے، مثلاً طیفا کے گانوں، ٹیزر اور ٹریلر کے یوٹیوب لنکس پر اب ”ہٹس کی تعداد“ 2 کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ 

لائٹ انگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی پیشکش 'طیفا ان ٹربل' میں طیفا کا ٹائٹل رول راک اسٹار سپر اسٹار علی ظفر نے ادا کیا ہے۔ علی کے ساتھ مایا علی کی کیمسٹری کا جادو تو چلا ہی، فلم کے گانوں اور لوکیشن نے بھی سب کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

دوسری جانب فلم میں جاوید شیخ، محمود اسلم اور نیئر اعجاز کا کام تو پسند کیا ہی گیا لیکن فیصل قریشی کی کامیڈی بھی سب سے آگے رہی۔ اس فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

مزید خبریں :