صحت و سائنس
04 فروری ، 2012

کینسر خطرناک ضرور ہے، ناقابل علاج نہیں، پروفیسرادیب رضوی

کراچی . . . . . . سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ پروفیسرادیب الحسن رضوی کا کہنا ہے کہ کینسر خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن ناقابل علاج نہیں۔ انفرادی اور اجتماعی کوششوں سے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ایس آئی یوٹی کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس سے ڈاکٹر انور نقوی، ڈاکٹر عدنان زیدی، ڈاکٹر نجیب نعمت اللہ اور ڈاکٹر سید عامر مقبول نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ادیب رضوی نے بتایا کہ تمباکو نوشی اور پان، چھالیہ اورگٹکا کھانے کے ساتھ آبی، فضائی اور غذائی آلودگی بھی کینسر کی اہم وجوہات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ٹی کم وسائل کے باعث اپنی سرگرمیاں صرف یورولوجی کے زمرے میں آنے والے کینسرکے مریضوں تک محدود رکھنے پرمجبورہے۔

مزید خبریں :