31 جولائی ، 2012
پشاور…الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آج انتخابی فہرستیں صوبوں کو بھجوانے کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخوا میں فہرستیں نہ پہنچ سکیں۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آج صوبوں کو حتمی فہرستیں بھیجے جانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم خیبر پختونخوا کو فہرستیں موصول نہیں ہوسکیں۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے امید ظاہرکی ہے کہ آئندہ چند روز میں انھیں یہ فہرستیں مل جائیں گی۔ جس کے بعد انھیں عوام کے لیے مختلف مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔