پاکستان
31 جولائی ، 2012

غربت میں کمی کیلئے 12 کھرب 95ارب روپے خرچ ہوئے

اسلام آباد…گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ تک غربت میں کمی کیلئے 12 کھرب 95ارب روپے خرچ ہوئے۔ وفاق نے سبسڈیز پر 484 اور صوبوں نے 11 ارب روپے خرچ کیے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے مارچ تک سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر وفاق اور صوبوں نے 60ارب روپے خرچ کیے ۔ تعلیم پر وفاق اور صوبوں نے 270 ارب روپے اور صحت پر 79 ارب روپے خرچ ہوئے۔ سماجی شعبے پر جولائی سے مارچ تک 6 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ سبسڈیز پر وفاق اور صوبوں نے 495 ارب روپے خرچ کیے۔ پیپلز ورکس پروگرام کے تحت 37 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 26 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

مزید خبریں :