Can't connect right now! retry

کاروبار
10 اکتوبر ، 2018

درآمدی ایل این جی صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی

ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کی شکل میں ادا کرنا پڑے گا— فوٹو: فائل

ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدی ایل این جی صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی، اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت میں صفر اعشاریہ 34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 12 اعشاریہ 54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جو ستمبر میں 12.20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 12.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کی شکل میں ادا کرنا پڑے گا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM