پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2018

قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو لیکر روانہ

شہباز شریف کو آج اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی ہدایت پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لایا گیا تھا۔ فوٹو: اسکرین گریب

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب کی ٹیم قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ساتھ لیکر روانہ ہو گئی۔

نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا اور اسپیکر قومی اسملی اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کی روشنی میں نیب ٹیم آج شہباز شریف کو لیکر اسلام آباد پہنچی جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے پارلیمنٹ میں سارجنٹ ایٹ آرمز نے بعد شہبازشریف کو نیب کے حوالے کیا۔

نیب ٹیم شہباز شریف کو ساتھ لیکر روانہ ہو گئی جہاں سے انہیں دوبارہ لاہور منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیب لاہور نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز ہی ان کا 10 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی تھی۔

مزید خبریں :