01 اگست ، 2012
ٹوکیو…سائنسی دماغوں کی تو کیاہی کہیے جو ایسی ایسی ایجادات سامنے لاتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔Switlنامی ایسی ہی ایک ایجاد جاپان کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی ہے جو ٹھوس اور سیمی لیکوئڈ اشیاء کو انکی اصل شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتا ہے۔Switlنامی یہ روبوٹک ہاتھ ٹیبل اور چپٹی سطح سے گاڑھے مادے(سیمی لیکوئڈ)جیسے کہ کیچپ اور میونیز ایسی صفائی سے اُٹھاتا ہے کہ دیکھنے والی آنکھیں حیرت سے ششدر رہ جاتی ہیں۔یہ روبوٹک ہاتھ بیکری آئٹمزکی انڈسٹری کو ذہن میں رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جسکا مقصد ایسے بیکڈ آئٹمز کو بحفاظت ٹرے سے نکالنا ہے جو اپنی نرماہٹ کے باعث انسانی ہاتھوں سے ٹوٹ یا بکھر جاتے ہیں۔