01 اگست ، 2012
سیول …جنوبی کوریا میں منعقدہ ایکسپو کے دوران جہاں لو گوں کی دلچسپی کیلئے لاتعداد ٹیکنالوجی سے لیس اشیاء متعارف کر وائی گئی وہیں سب سے انوکھی چیز روبوٹک مچھلیوں سے بھرا ہو اایک منفرد ایکیوریم تھا۔اس ایکیوریم میں ان ننھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹک مچھلیوں کوآزادانہ اپنے جسم کو ہلاتے جلاتے ا صلی مچھلیوں کی طرح تیر تا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ان مشینی مچھلیوں کی آنکھیں پانی کی گہرائی میں موجود ہو نے کے باوجود بلب کی طرح روشن ہوتی ہیں جنھیں گھر کے ایکیوریم میں نا صرف سجاوٹ کے طور پر رکھا جا سکتا ہے بلکہ ان کے مرنے کا ڈر بھی نہیں ہو تا۔