دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2012

دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالور

دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالور

زیورخ…این جی ٹی…سوئزرلینڈ کی ایک ہتھیار ساز کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریوالور نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔ایک عام بڑے ریوالور کی تمام خصوصیات سے لیس اس 2.34ایم ایم نال والی منی گن کی لمبائی5اعشاریہ5سینٹی میٹر ،اونچائی3اعشاریہ5سینٹی میٹراور چوڑائی صرف1سینٹی میٹر ہے ۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے ریوالور کی حیثیت سے شامل یہ منی ریوالور اور اس کی گولیاں 100فیصدی سوئزرلینڈ میں تیار ہوتی ہیں ۔واضح رہے کہ270میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بلٹ فائر کرنے والے اس ریوالور سے قریب سے لیا جانے والا نشانہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :