02 اگست ، 2012
تہران…این جی ٹی…ایران کے دارالحکومت تہران میں رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی قرآن شریف کی 20ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔مہینے بھر جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان سمیت روس،لبنان،فلپائن،فرانس،بنگلہ دیش اور بھارت سمیت کئی ممالک شرکت کررہے ہیں۔ 40سیکشنوں پر مشتمل اس نمائش میں بچوں،بڑوں اور فیملی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قرآنی مواد ترتیب دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایرانی پبلشر ز کیساتھ ساتھ دنیا بھر سے آئے150 نمائش کنندگان اپنے قرآنی مجموعے نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں قرآنی ماہرین،پروفیسرز اور آرٹسٹوں سمیت کیلی گرافر بھی اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔