02 اگست ، 2012
بنکاک…این جی ٹی…تھائی لینڈ کے ساحل پر سینکڑوں افراد نے مل کر دنیا کے نایاب ترین ایک ہزار سمندری کچھوؤں کی نسل کو بڑھانے کیلئے سمندر میں آزادانہ چھوڑدیاگیا۔تھائی بحریہ کے زیرِ اہتما م اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں نے مل کر تیزی سے معدوم ہو تی اس نسل کے کچھوؤں کے ایک ہزار سے زائد ننھے ننھے بچوں کو سمندر میں چھو ڑا تاکہ ان کی نسل کو ختم ہو نے سے بچایا جا سکے۔ تھائی بحریہ کے اس مو ثر اقدام سے کچھوؤں کی نسل کی افز ائش میں اضافے کے امکان روشن ہو گئے ہیں جنھیں دنیا کے اُن جا نو روں میں شامل کیا جا تا ہے جن کی نسل کو خاتمے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔