02 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی… انسان کے بچوں کی مانند جانوروں کے بچے بھی کچھ کم شرارتی نہیں ہوتے اور جب وہ شرارت کے موڈ میں ہوں تو پھر کسی کو نہیں بخشتے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے ان ننھے پِلوں کو ہی دیکھ لیجئے جب اپنے مالک کو آرام کرتے دیکھا تو نہ جانے انہیں کیاسوجھی کہ وہ اسے ستانے کیلئے پہنچ گئے۔بھورے رنگ کے ان چھوٹے چھوٹے پِلوں کی شرارتیں دیکھ کر یہ شخص بھی بھانپ گیا کہ وہ اس سے چھیڑ چھاڑ اور کھیلنے میں مصروف ہیں۔