دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2012

چینی ماہر اسٹنٹ مین نے کار کو گردن سے کھینچ کر حیران کردیا

چینی ماہر اسٹنٹ مین نے کار کو گردن سے کھینچ کر حیران کردیا

بیجنگ…این جی ٹی…عالمی شہرت حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے سورما نت نئے تجربات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چین میں بھی ایک ایسا ہی شخص موجود ہے جس نے اپنی گردن کے ذریعے کارکھینچ کر لوگوں کو حیران کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ گردن کے گرد پہنے لوہے کے کڑے میں ایک تیز دھار والا چھرا بھی نصب تھا جو اس کڑے کے ٹوٹنے پر گردن کو جسم سے جداکر نے میں ذرا سی بھی دیر نہیں لگاتا۔لیکن ان تمام خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے کسی نقصان کے بغیر اس چینی شخص نے لاتعداد افراد کی مو جودگی میں اپنی گردن کے ذریعے پر چندسیکنڈ کے مختصر وقت میں کار کو کئی فٹ تک کھینچ کر اپنی بہادری کا مظاہرہ پیش کیا۔

مزید خبریں :