02 اگست ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں قدیم روایتی انداز میں دریا کے کنارے اجتماعی شادی کا انعقاد ہوا جس میں 12 نوجوان جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔چینی ڈسٹرکٹ نانشاہ میں بہنے والے دریائے Jiaomen پر ضلع کے باسیوں نے اپنی برسوں پرانی روایات اور رسم و رواج کے مطابق بارہ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی اجتماعی شادی کروائی جس میں تمام دولہے کشتیوں میں سوار ہو کر بارات کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس اپنی دولہنوں کو لینے کیلئے آئے۔شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آج بھی مغربی انداز میں ہونے والی شادیوں سے ہر لحاظ سے روایتی انداز میں کی جانے والی شادیاں بہتر ہیں جن کی بدولت ناصرف ان کی قدیم ثقافت زندہ رہتی ہے بلکہ بے جا اخراجات سے بھی نجات مل جاتی ہے۔