دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2012

لندن میں سب سے بڑا اولمپک سو ونیئراسٹور، ڈھائی ہزاراشیاء پیش

لندن میں سب سے بڑا اولمپک سو ونیئراسٹور، ڈھائی ہزاراشیاء پیش

لندن …برطانیہ میں اولمپک کھیل اپنے عروج پر ہیں اور اسی سلسلے میں لندن میں سب سے بڑا اولمپک سو ونیئر اسٹور عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں اولمپک سے جڑی ڈھائی ہزار سے زائد یادگاری اشیاء فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے اولمپک اسٹور پر کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئے ہوئے مہمانو ں کیلئے بطور یاد گار جو اشیاء فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں ان میں ٹی شرٹس ، کِی چینز، سوفٹ ٹوائز ، مَگ، ٹی پوٹس اور ٹائی پینزشامل ہیں۔ اولمپک لوگو(Logo)سے مزین ان سووئنیرز کو خریدنے کیلئے بڑی تعداد میں اسٹور پرآئے لوگ اپنی من پسند اشیاء خریدتے نظر آتے ہیں۔ اسٹور منتظمین کے مطابق اس اولمپک سوونئیر اسٹور کے ذریعے 86ملین پاونڈز کی رقم جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اولمپک کھیلوں کے انعقاد پر آنے والے اخراجات کا کچھ حصہ وصول کیا جا سکے۔

مزید خبریں :