02 اگست ، 2012
امان …اُردن کے دارالحکومت امان میں ہرے چنے کا کباب(فلافلFlafel:)بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ 74اعشاریہ75کلوگرام وزنی فلافل نامی یہ چنے کا کباب بنانے کے لیے شہر کے معروف ہوٹل کے 10شیفس کوکئی گھنٹے لگے۔اس کباب کی ٹکیا کی تیاری میں 80کلوگرام ہرا چنا،5کلو گرام پیازاورڈیڑھ کلوگرام لہسن استعمال ہوا جسے بعد ازاں350لیٹر نباتاتی تیل میں ڈیپ فرائی کیا گیا۔کڑی محنت سے تیار کیے گئے اس کباب کو دنیا کے سب سے بڑے فلافل(ہرے چنے کا کباب)کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیاہے۔