03 اگست ، 2012
ٹیکساس…ا ین جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں 714 افراد نے ایک دوسرے پر شیونگ کریم پائے پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ ریکارڈ قائم کر نے کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں شیونگ کریم پائے کی پلیٹیں مو جود تھیں جنھوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک د وسرے پر شیونگ کریم پائے کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سراہتے ہو ئے ان کا نا م دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم پائے فائٹ کی حیثیت سے شا مل کر لیا ہے۔