03 اگست ، 2012
پیرس…این جی ٹی…یوں تو چاکلیٹ کھانے میں سب کو ہی پسند ہے لیکن اب چاکلیٹ کو کھانے کے ساتھ مجسمہ سازی کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔فرانس کے علاقے Sceauxمیں بھی ایسا ہی ایک چاکلیٹ ساز موجود ہے جو چاکلیٹ کو خوبصورتی سے جماتے اور تراشتے ہوئے دیوہیکل مجسمے تخلیق کرتا ہے۔پیٹرک راجر نامی یہ آرٹسٹ کم و بیش 80کلوگرام وزنی کھانے لائق ایسے مجسمے تراشتا ہے جس نے اُسے ناصرف فرانس بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بیحد مقبول بنادیا ہے۔یہی نہیں چاکلیٹ کیساتھ راجر کی فنکاری کو دیکھتے ہوئے فرانس کے ایک معروف برانڈ نے اسکے کیساتھ شراکت داری بھی کرلی ہے۔