کیا آپ جیم اور جیلی میں فرق جانتے ہیں؟

جیم اور جیلی میں فرق صرف اسے بنانے کے طریقہ کار میں ہے۔ فوٹو کریڈٹ : سبیانہ 75

کیا آپ جیم اور جیلی میں فرق جانتے ہیں؟ اگر نہیں جانتے تو اب جان لیں۔

جیم اور جیلی دیکھنے میں دونوں ایک ہی جیسے لگتے ہیں۔ دونوں کے اجزائے ترکیبی بھی ایک ہی جیسے ہیں تو پھر فرق کہاں ہے؟ 

جیم اور جیلی میں سارا فرق اسے بنانے کا ہے۔ دونوں میں اجزائے ترکیبی اور نتیجے میں مماثلت ہوتے ہوئے بھی ان کے تناسب اور بنانے کے طریقے میں فرق ہوتا ہے۔

جیلی

جیلی بنانے کے لیے منتخب کردہ پھل سے رس نکالا جاتا ہے اور پھر اسے اچھی طرح سے چھان لیا جاتا ہے۔ چَھنے ہوئے رس کو ابالنے کے بعد اس میں چینی اور پیکٹن (قدرتی طور پر گاڑھا کرنے والا جُز) ایک ساتھ ملا کر پھینٹ لیا جاتا ہے۔ لیں جیلی ہو گئی تیار۔

جیلی دوسرے تمام فروٹ اسپریڈ میں واحد اسپریڈ  ہے جس میں پیکٹن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

جیم 

جیم بھی تقریباً ویسے ہی تیار ہوتا ہے جیسے جیلی تیار کی جاتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے جیلی کی تیاری میں رس نکالنے کے بعد رس کو بالکل چھان لیا جاتا ہے لیکن جیم میں ایسا نہیں کیا جاتا۔ اس میں رس چھانتے ہوئے فروٹ کے ٹکڑے رہنے دیئے جاتے ہیں۔ جیم میں اس سے گاڑھا پن آجاتا ہے۔ اسی لیے پکانے پر اس میں پھلوں کا ذائقہ زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ پھلوں کے ٹکڑے کھانا پسند نہیں کرتے تو پھر جیم کی بجائے جیلی کا انتخاب کریں۔

مارملیڈ

مارملیڈ کو پہچان لینا بہت آسان ہے۔ یہ کھٹے مٹھے رسیلے پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں فروٹ چنکس یعنی پھلوں کے ٹکڑے موجود ہوتے ہیں۔ لیموں، نارنگی، چکوترہ وغیرہ کے مارملیڈ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :