دلچسپ و عجیب
12 اگست ، 2012

دنیاکا مہنگا ترین اسکول ،ماہانہ فیس دس ہزار ڈالر

دنیاکا مہنگا ترین اسکول ،ماہانہ فیس دس ہزار ڈالر

زیورخ…این جی ٹی…دنیا کا ہر شخص اپنے بچوں کوبہتر سے بہترین تعلیم دلوانے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس کے لیے وہ بھاری بھرکم اسکول فیس دینے کو بھی تیار ہوجاتا ہے۔سوئیز ر لینڈ میں بھی ایک ایسا ہی پرائیویٹ اسکول ہے جو دنیا کا مہنگا ترین اسکول ہے اور جہاں کی سالانہ ٹیوشن فیس فی طا لبعلم 113,000ڈالر اور ماہانہ فیس تقریبا دس ہزار ڈالر ہے ۔The Le Rosey نامی یہ اسکول سوئیزر لینڈ کا قدیم ترین اسکول ہے جسے نصابی اور غیر نصابی سو گرمیوں کا مرکز تسلیم کیا جاتاہے۔69ایکڑکے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس عالی شان اسکول میں 10ٹینس کورٹ، ایک بڑا اوپن ائیر تھیٹراور سرکس ٹینٹ ، فنِ تیر اندازی اورنشانہ بازی کی سہولیات مو جو د ہیں ۔اسکول آف کنگز کہلانے والے دنیا کے اس مہنگے ترین اسکول میں صرف امراء ،شاہی خاندان اور اہم ترین کاروباری و تجارتی افراد کے بچے ہی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :