12 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کبھی کبھار چوروں کو ایسے لینے کے دینے پڑتے ہیں کہ انہیں نانی یاد آجاتی ہیں اور ایسا ہی ایک حال ہی میں آنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک فیملی سپر اسٹور میں گھسنے والے چور کو کاؤنٹر کلرک نے ایسا آڑے ہاتھوں لیا کہ نانی یاد دلادی۔کاؤنٹر پر آنے والے اس مشتبہ چور نے دراز کی طرف جھک کر رقم نکالنے کی کوشش کیا کی کلرک کو طیش آگیااور اُس نے مکوں سے ایسی دھنائی کی کہ چور کو بھاگتے ہی بن پڑی۔