12 اگست ، 2012
واشنگٹن …ایک امریکی کمپنی نے ایسا شیشہ تیار کیا ہے جس کا مضبوطی میں دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ کئی تہہ پر مشتمل خاص طور ڈیزائن کئے گئے اس گلاس پر کتنی ہی تیز دھار اور مضبوط شے سے وار کیوں نہ کر لیا جائے یہ ٹوٹنے سے محفو ظ رہتا ہے ۔ ایک آزمائش کے دوران تقریباًچھ منٹوں تک اس پرکدال اور کلہاڑیوں کے زور دار وار کئے گیے لیکن شیشہ میں صرف چند دڑا ریں ہی پڑیں۔اس مضبوط ترین شیشے کو بنکوں ، شو رومزاور میوزیم میں نصب کرنے کیلئے بہترین قرار دیاجا رہا ہے جہاں موجود رقم اور قیمتی اشیا چوروں سے مکمل محفوظ رہیں گی۔