13 اگست ، 2012
نیویارک …امریکہ میں ایک ساتھ 3سو 89 افراد نے ایک ہی دُھن پر چھوٹے سائز کی سارنگی )مینڈولین( بجاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر Galax میں ہونے والے ایک سالانہ کنونشن میں بیک وقت 3سو 89 افراد نے ایک ساتھ جمع ہو کرسحر انگیز ساز بجاتے ہوئے یہ منفرد عالمی کارنامہ سر انجام دیا۔ ان افراد کی اس کاوش کو بیک وقت کئی افرادکی مینڈولین بجانے کی کوشش کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔