دلچسپ و عجیب
13 اگست ، 2012

میڈرڈ میں گرمی:چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کو آئس لولیز کھلانے پر مجبور

میڈرڈ میں گرمی:چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کو آئس لولیز کھلانے پر مجبور

میڈرڈ…اسپین کے صدر مقام میڈرڈ میں گرمیاں کیا آئیں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی گرمی ستانے لگی۔اور انسان تو انسان جانوروں کا حال بھیخراب ہے اور اسی مناسبت سے مختلف چڑھا گھروں کی انتظامیہ ضروری انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔ماہرینِ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں میڈرڈ کادرجہِ حرارے37سے43ڈگری تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی کی ہے لہٰذاوہاں کے چڑیا گھر میں جانوروں کو ابھی سے آئس لولیز فراہم کی جارہی ہیں۔جہاں کچھ جانور آئس لولی کے مزے لوٹنے میں مشغول ہیں وہیں بڑے جانوروں کو پھلوں کے فلیورز والے برف کے ٹکڑے کھانے کو مل رہے ہیں۔

مزید خبریں :