14 اگست ، 2012
ہیرسبرگ …کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے، ٹھیک ہی کہتے ہیں اب اسی شخص کو دیکھ لیجئے جو دریا میں تیراکی کے دوران پانی میں ہی سوگیا۔امریکی ریاست پنسلوانیا میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب تیراکی کیلئے آئے شخص کو نیند آگئی اوروہ تیرتے تیرتے سو گیا۔اس شخص کو پانی میں تیرتا دیکھ کر ارد گرد موجود لوگوں نے اسے مردہ سمجھ کر امدادی کارکنوں کو اطلاع دے دی ۔ جیسے ہی امدادی کارکنوں نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغازکیا تو پانی میں سوتا ہوا شخص اُٹھ بیٹھا۔امدادی کارکنوں نے اس کے زندہ ہونے کی تسلی کر لینے کے بعد پوچھ گچھ کی تو نیند کے دیوانے اس شخص نے کہا کہ اسے پانی میں نیندآگئی تھی جس کی وجہ سے وہ وہیں سو گیا۔