13 اگست ، 2012
ہیرسبرگ …بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے۔امریکی ریاست پینسلوانیا میں سالانہ کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریسTough Mudderکا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں ہزار وں مردوں خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا12میل فاصلہ طے کیا ۔اس ریس میں حصہ لینے والے10ہزار سے زائد شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ،10ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں ،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت دیگر مشکلات عبور کرنا تھیں۔ اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہونے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔