14 اگست ، 2012
سنسناٹی …خطروں کے کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس تصویر میں نظرآنے والے شخص کو خطرناک کرتب دکھانے کا کچھ خاص تجربہ نہیں۔امریکی ریاست اوہائیومیں جاری ایک میلے کے دوران کرتب باز کو اس وقت لینے کے دینے پڑگئے جب پالتو مگرمچھ نے اسے کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اُس پرحملہ کردیا۔میلے میں جاری لائیو شو میں مگرمچھ کا ٹرینر اپنے پالتو مگرمچھ کیساتھ کرتب دکھانے میں مصروف تھا جب ڈنڈی کیساتھ چھیڑخانی کرنا اُسے مہنگا پڑگیااور جہاں مگرمچھ آپے سے باہر ہوگیا وہیں اپنے قریب آتے ٹرینر کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیا۔واضح رہے کہKachunga & Alligatorنامی اس شو میں ٹرینر9فٹ بڑے اور300پونڈ وزنی مگرمچھ کیساتھ کرتب دکھاتے ہوئے اپنی طاقت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔