دلچسپ و عجیب
14 اگست ، 2012

اٹھارہ لاکھ لیگو بلاکس سے تیار کیا جانے والا جاپان کا نقشہ

اٹھارہ لاکھ لیگو بلاکس سے تیار کیا جانے والا جاپان کا نقشہ

ٹوکیو…این جی ٹی…لیگو سے تیار کی جانے والی کئی اشیا آپ نے دیکھی ہونگی، اب ذرااس جاپان کے نقشے کو بھی دیکھ لیجئے جو اٹھارہ لاکھ لیگو بلاکس کی مدد سے تیارکیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں ہونے والی ایک ورکشاپ کے دوران رنگ برنگی لیگو بلاکس سے جاپان کا تفصیلی لیگو نقشہ تیار کیاگیاہے ۔ تقریباً پچاس ہزار افراد کی اس مشترکہ کاوش سے مکمل ہونے والے اس لیگو نقشے میں نہایت خوبصورتی سے لیگو سے چھوٹی بڑی عمارتیں ،گارڈن،بلندو بالا مینار، ننھے مجسمے اور گاڑیاں بھی بنائی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :