07 فروری ، 2012
واشنگٹن … جن بچوں کی مائیں ان کی پرورش پیار محبت سے کرتی ہیں ایسے بچوں کے دماغ کا وہ حصہ زیادہ بڑا ہوتا ہے جس کا تعلق یادداشت سے ہوتا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دماغ کے حصے Hippocampus کا تعلق ماں کی تربیت سے ہوتا ہے،اسکول جانے والے ایسے بچے جنھیں ماں کا بھرپور پیار اور توجہ ملتی ہے ان کا یہ حصہ دس فی صد زیادہ بڑا ہوتا ہے۔ایسے بچوں میں سیکھنے،یاد رکھنے اور دباوٴ میں ردِعمل کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے۔اِس تحقیق میں اسکول کے بانوے طلبہ کے دماغ کا مطالعہ کیا گیا۔