Time 18 اکتوبر ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دیدیا


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابر بن عطا نے بتایا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ اس وقت کے دوران مجھے دنیا کے بہترین دماغوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور پاکستان پولیو پروگرام کوقلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہےکہ میں نے ملک میں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی تمام ممکن کوششیں کیں جہاں پولیو کی بیخ کنی اولین ترجیح ہو۔

بابر بن عطا نے بتایا کہ بہت جلد 24 گھنٹے کام کرنے والے کال سینٹر کا بھی افتتاح کردیا جائے گا جہاں لوگوں کے پولیو ویکسین سے متعلق تمام تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں :