دلچسپ و عجیب
17 اگست ، 2012

برطانوی شخص کا کشتی رانوں کی مدد سے اسکینگ کا عالمی ریکارڈ

برطانوی شخص کا کشتی رانوں کی مدد سے اسکینگ کا عالمی ریکارڈ

لندن… این جی ٹی… واٹر اسکینگ کرنا ہر عام شخص کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس اسپورٹس کے لیے جسمانی توازن برقرار رکھنا بیحد ضروری ہوتا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیورٹ مارٹسن نے کشتی رانوں کی کشتی کیساتھ مدد لیتے ہوئے تیز رفتاری سے100میٹر فاصلے تک واٹر اسکینگ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔کشتی کی مدد سے سمندر میں تیز رفتاری سے واٹر اسکینگ کے ذریعے 100میٹر فاصلے عبور کرنے کے حیثیت سے مارٹسن کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :