دلچسپ و عجیب
17 اگست ، 2012

بر طانوی شخص حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین بن گیا

بر طانوی شخص حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین بن گیا

لندن…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم اسپائیڈر مین کے سپرہیرو کی کا ر کردگی اور کارناموں سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک حقیقی اسپائیڈر مین بھی سامنے آگیا ہے۔41 سالہ Neil Gresham نے بر طانیہ کی مہم جوئی کیلئے سب سے مشکل چٹان پر اپنے ہاتھوں کے ذریعے60فٹ کی اونچائی تک چڑھائی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس منفرد مہم جوئی کے دوران اس کھلاڑی نے اپنے ہاتھ اور پاؤں کے علاوہ کسی بھی دوسرے سہارے کا استعما ل نہیں کیا جبکہ اونچائی پر پہنچ کر نیچے سمندر میں چھلانگ لگاکر واپسی کا سفر مکمل کیا۔

مزید خبریں :