دلچسپ و عجیب
17 اگست ، 2012

سمندری سیر بھی اور واٹر سلائیڈ کے مزے بھی

 سمندری سیر بھی اور واٹر سلائیڈ کے مزے بھی

نیویارک …اگر آپ ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے کے خواہشمند ہیں تو پہنچ جائیے اس انوکھی تفریحی کشتی پر جو سمندر کی سیر تو کرواتی ہی ہے ساتھ ساتھ اس میں موجود پلاسٹک کی واٹر سلائیڈ سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ایک تخلیقی کمپنی نے کشتیوں میں پلاسٹک کی واٹر سلائیڈ نصب کرنے کے خیال کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس کشتی کو واٹر پارک کا رنگ دے دیا ہے۔اس دلکش اور تفریح سے بھر پور پلاسٹک کی واٹر سلائیڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے ایک کشتی سے دوسر ی کشتی پر بھی بآسانی نصب کیا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :