دلچسپ و عجیب
17 اگست ، 2012

عجب غضب کرسی:دفاتر میں خوش رکھنے کیلئے آرام دہ کرسی تیار

عجب غضب کرسی:دفاتر میں خوش رکھنے کیلئے آرام دہ کرسی تیار

واشنگٹن …اگر طویل اوقا ت تک دفتر میں کام کرتے ہوئے آپ کو بات بات پر غصہ آتا ہے یا تھکن کا بے حد احساس آپ کی کارکردگی متاثر کرتا ہے تو اب یہ مسئلہ بھی اس انوکھی آرام دہ کرسی تیار کر کے ختم کر دیا ہے۔ایک امریکی یونی ورسٹی کے ماہرسائنسدانوں نے ایسی کرسی ڈیزائن کی ہے جو نا صرف دیکھنے میں بلکہ انسانی جسم کو آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی بخشتی ہے ۔کاربن کے دو خولوں سے تیار کی جانے والی اس آرام دہ کرسی پر بیٹھنے کے بعد انسان اپنا جسمانی وزن انتہائی کم محسوس کرتا ہے جس کے باعث ان کی کارگردگی اور مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اگر آپ اس عجیب و غریب کرسی کو خریدنے کے خواہشمند ہیں تو اس کیلئے آپ کو اپنی جیب سے ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر کی رقم بھی خرچ کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :