دلچسپ و عجیب
18 اگست ، 2012

لچکدار روبوٹ جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

 لچکدار روبوٹ جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

نیویارک… امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا منفرد اورلچکدار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو تنگ گزار اور پیچیدہ راستوں سے بھی باآسانی گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دو مہینے میں تیار ہونے والا سوفٹ روبوٹ نامی یہ لچکدار روبوٹ 5انچ بڑا ہے جسکی چار ٹانگیں ہیں۔یہ روبوٹ ناصرف سِرکتے ہوئے بلکہ رینگتے ہوئے بھی دراڑوں اورانتہائی باریک حصوں سے باآسانی نکل جاتا ہے۔رینگنے کی صلاحیتوں والا یہ روبوٹ ناصرف گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے اورانفراریڈ کیمراز کی موجودگی میں خود کو اردگرد کے رنگوں میں چھپا سکتا ہے بلکہ اندھیرے میں چمکدار روشنی بھی بکھیرسکتا ہے۔

مزید خبریں :