18 اگست ، 2012
غزہ… این جی ٹی… دورِ جدید میں یورپی انجینئرز اور سائنسدان نِت نئی ایجادات میں سب سے آگے رہے ہیں لیکن اب فلسطین نے بھی اس میدان میں داخل ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔فلسطین کے چند ماہر انجینئر زنے شمسی توانائی سے چلنے والی انوکھی گاڑی تیار کر لی ہے جس کوبنانے کا بنیادی مقصد پیٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے ہوئے عالمی داموں سے چھٹکارا پانا ہے۔ انجینئر ز کے مطابق ، سا دہ اور مختصر ڈیزائن کی حامل یہ سولر کار بآسانی کم آمدنی والے افراد کی قوتِ خریداور دسترس میں ہو گی۔