Time 15 نومبر ، 2019
پاکستان

’نواز شریف کے جسم پر ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے سوجن آگئی‘

مرض کی تشخیص کے بغیر اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر خطرہ مول لیا جا رہا ہے، ترجمان (ن) لیگ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج سے متعلق مزید تاخیر جان لیوا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جسم پر ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے سوجن آگئی ہے، مرض کی تشخیص کے بغیر اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلیٹیلیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک کے خطرات ہیں، بیرون ملک منتقل نہ کیا تومعاملہ پاکستانی ڈاکٹرزکے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

خیال رہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’نوازشریف کےاسپتال میں نہ ٹھہرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے جان لیں کہ وہ اسٹیرائیڈزکے بھاری ڈوز پر ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ نوازشریف اسٹرائیڈز اور امیونوموڈیولیشن کی بھاری دوا پر ہیں، نوازشریف کے لیے اسپتال میں رہنا ٹھیک نہیں تھا، انفکیشن ہوسکتا تھا، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ (ایچ ڈی یو) کی سہولت میں الگ رکھنے کا مشورہ دیا تھا، شریف میڈیکل سٹی نے ایسی سہولت جو کہ بہت ضروری ہے، گھر پر فراہم کردی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹرز اور نرسز 24 گھنٹے نواز شریف کا خیال رکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :